اسلام آباد، کورونا کے 8 کیسز رپورٹ ہونے پر میڈیکل کالج ایک ہفتے کیلئے بند،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،

اسلام آباد (سی پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ایک مقامی میڈیکل کالج میں کورونا کے 8 کیسز سامنے آگئے تدریسی عمل ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایاگیا ہے کہ اسلام آباد کے میڈیکل کالج میں 8 کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی طرف سے ایک ہفتے کے لیے کالج کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد کالج میں یکم نومبر تک تدریسی عمل معطل رہے گا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں طلبہ کو گھر پر رہ کر کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔دوسری طرف کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں