وزیراعظم پرالزامات، خواجہ آصف پر آرٹیکل 62, 63 لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد (سی پی پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف پر آرٹیکل 62,63 لگانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت خواجہ آصف کے اعصاب پرسوارہیں، اسی وجہ سے مسلم لیگ ن کے رہنما نے صرف سستی شہرت کے حصول کے لیے الزام لگایا، کیوں کہ وزیراعظم عمران خن نے کبھی مجھ سے خواجہ آصف سے متعلق کوئی بات نہیں کی، اس لیے ایسا الزام لگانے کے بعد خواجہ آصف پر آرٹیکل 62, 63 ضرور لگنا چاہیئے، خواجہ آصف کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے، اس مقصد کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے رابطہ کروں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں