پاکستان میں کورونا سے مزید 10 اموات،تعداد6702 ہوگئی

اسلام آباد(سی پی پی) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 702 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 642 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 9 ہزار 136 صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 323 اور سندھ میں 2 ہزار 590 اموات ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں