ایک بار پھر مکمل لاک ڈا¶ن لگنے کا امکان

پشاور (سی پی پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ موجود ہے۔اسمارٹ لاک ڈا¶ن یا پھر مکمل لاک ڈا¶ن ہو سکتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ گذشتہ ہفتے ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے پر دوبارہ سے ہمیں سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔سخت اقدامات کے تحت اسمارٹ لاک ڈا¶ن یا پھر مکمل لاک ڈا¶ن ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی پر دوبارہ سخت اقدامات کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں عوام کی طرف سے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اسی طرح جاری رہی تو مختلف شعبوں میں ایک بار پھر لاک ڈاون کرنا پڑے گا۔کورونا کے پھیلاو کا باعث بننے والے ٹرانسپورٹ، مارکیٹس، شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور عوامی اجتماعات پر خصوصی توجہ دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں