عوام کو جو مشکلات ہیں اسکی وجہ سلیکٹٹڈ حکومت ہے؛شاہد خاقان عباسی

سرگودھا(سی پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ دور میں ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔اس لئے اپوزیشن کی تمام جماعتیں ملک میں جمہو ریت کیلئے اکٹھی ہیں کیونکہ جمہوریت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔زرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقا ن عباسی پارٹی راہنماءاحسن اقبال اور منصور ٹمن کے ہمراہ سرگودھا ریجن کے ضلع میانوالی آئے۔جہاں سابق صوبائی وزیر گل حمید روکھڑی مرحوم کی فاتحہ خوانی پر روکھڑی ہا¶س میں پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شفاف الیکشن ہی ملک میں جمہوریت کا راستہ ہموار ہو سکتاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں