پیپلز پارٹی بلتستان میں اپنی حکومت بنانے کے بعد نمائندے قومی اسمبلی بھیجے گی،بلاول بھٹو

گانچھے (سی پی پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلتستان میں اپنی حکومت بنانے کے بعد نمائندے قومی اسمبلی بھیجے گی اور وعدے پورے کرے گی، کب تک گلگت بلتستان کے عوام کی آواز اسلام آباد تک نہیں جائے گی، اسلام آباد میں بیٹھے لوگ جو آپ کی آواز نہیں سنتے وہ مسائل کیا حل کریں گے۔جمعرات کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے گانچھے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گانچھے کو ضلع کا درجہ ذوالفقار علی بھٹو نے دیا تھا لیکن ضیاءآمر نے ختم کیا اور پھر سے بے نظیر بھٹو نے گانچھے کو ضلع بنایا تھا، گانچھے بھٹو کاضلع ہے اور تاریخی 2020کا الیکشن مہم گانچھے سے شروع کر رہے ہیں،2018کے منشور پر الیکشن لڑ رہے ہیں، منشور کو پورے پاکستان میں لے گیا تھا اور آج گلگت بلتستان میں لایا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں