عدالتی حکم پر اسلام آباد چڑیاگھر کے ریچھ بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد (سی پی پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پرحکومت نے 2 ریچھوں کوبیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت نے ریچھوں کی بیرون ملک منتقلی سے متعلق این او سی جاری کردیا ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی۔عدالت کے حکم پر حکومت نے 2 ریچھوں کو بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے ریچھوں کی بیرون ملک منتقلی سے متعلق این او سی جاری کردیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں